Multicultural Family Assitance Center اُن لوگوں کےلئے ترجمہ کی سہولت فراہم کرتا جو کورین زبان صحیح طرح سے بول نہیں سکتے۔ کوریا میں داخلہ کے وقت ابتدائی مراحل میں کونسلنگ کےلئے اداروں کی طرف سے آپ کو ترجمہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ چائنا اور ویت نام لوگوں کےلئے ترجمہ اور تشریح کےلئے مددگار سنٹر
ویتنامی ☎+82-32-320-6397، چینی ☎+82-32-320-6396 (بوچیون کثیر ثقافتی خاندانی معاونت کا مرکز)
ازبان | فون | تنظیم |
---|---|---|
انگریزی اور ویتنامی کے بشمول 8 زبانیں | ☎1577-5432 | دنوری کال سینٹر |
انگریزی اور ویتنامی کے بشمول 8 زبانیں | ☎1577-1366 | وطن چھوڑنے والی خواتین کے لیے ہنگامی معاونت کا مرکز |
انگریزی کے بشمول 10 زبانیں | ☎1588-5644 | BBB کوریا |
انگریزی کے بشمول 10 زبانیں | ☎1644-7111 | وطن چھوڑنے والے کے ترجمہ کی خدمت کا مرکز |
انگریزی اور ویتنامی کے بشمول 17 زبانیں | ☎1345 | غیر ملکی کی معلومات کا مرکز |
فیکٹریوں میں اکثر سخت زبان بولی جاتی ہے۔ سخت الفاظ پر اکثر غصہ آتا ہے ۔ کوئی بھی ایسے سخت الفاظ سُن کر غصہ میں آ سکتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو آپ کو چاہئے کہ جواب میں ویسے ہی الفاظ نہ بولیں ، جہاں تک ممکن ہو سکے لڑائی سے گریز کریں۔ اور اس معاملہ پر بعد میں ایک دوسرے سے بات کریں۔ اگر یہ بات جاری رہتی ہے تو فیکٹری کے مالک سے بات کریں۔ اور اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہےتو اس مسئلے کے متعلق کونسلنگ سنٹر سے رجوع کریں۔
Bucheon Employment Support Center: فون 031-323-9825
Ministry of Labor Office
Labor Ministry General Counseling Center | ☎1350, ☎1544-1350 | Seongnam | ☎031-788-1505 |
---|---|---|---|
Suwon | ☎031-259-0203 | Anyang | ☎031-436-7303 |
Ansan | ☎031-412-6952 | Uijeongbu | ☎031-877-0009 |
Korea Worker’s Compensation & Welfare Service (KWCWS)
Suwon | ☎031-231-4299 | Anyang | ☎031-463-0599 |
---|---|---|---|
Ansan | ☎031-481-4105 | Uijeongbu | ☎031-828-3040 |
Seongnam | ☎031-720-1600 | Pyeongtaek | ☎031-720-1600 |
انڈسٹریل حادثہ کی صورت میں سہولت کےلئے انشورنس ایکٹ کے مطابق مزدور کو طبّی امداد اور سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ اگر آپ انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے زخمی ہو جاتے ہیں اور آپ کو طویل مُدت کےلئے علاج معالجہ کی ضرورت ہے تو آپ کو طبّی امداد اور سہولتیں ملیں گی۔ اس کےلئے آپ کو Korean Worker’s Compensation and Welfare Center(KWCWS) میں اپنے دستاویزات جمع کروانا ہوں گے۔ اگر آپ اپنی فیکٹری کے مالک یا ہسپتال کی طرف سے وضاحت نہیں کر پاتے اور آپ کو مدد درکار ہو تو آپ کو مدد کےلئے قریبی کونسلنگ سنٹر سے رجوع کرنا ہوگا۔
انڈسٹریل حادثہ کی صورت میں آپ کو مندرجہ ذیل باتوں سے آ گاہ ہونا چاہئے۔
عام طور پر بہت سی صورتوں میں کمپنیاں انڈسٹریل حادثہ کی صورت میں سہولیات دیتی ہیں۔ اگر کمپنی ایسا نہیں کرتی، تب آپ یا آپ کے خاندان کا کوئی رُکن KWCWS میں یا کسی بھی کونسلنگ مرکز سے مدد کی درخواست کریں۔ گر کبھی انڈسٹریل حادثہ ہو جاتا ہے تو آپ کو فوری ابتدائی طبّی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعد میں آپ کو چاہئے کہ کسی سپیشلسٹ کے پاس بھی جائیں۔ اگر چوٹ شدید ہو، مثلا اگر اُنگلی کٹ جائے تو آپ 24گھنٹوں کے اندر اُس انگلی کی وجہ سے قریبی ہسپتال سے فوراً رجوع کریں اور کمپنی سے درخواست کریں تاکہ اپریشن کے ذریعہ اسے دوبار ہ جوڑا جائے۔ اگر کام کے دوران شدید چوٹ لگ جائے تو آپ انڈسٹریل حادثاتی سہولتیں لے سکتے ہیں، چاہے چوٹ آپ کی غلطی سے ہی لگی ہو۔ عارضی طور پر مزدوری رکنے اور سہولت نہ ملنے کی صورت میں آپ کو اپنی بنک بُک (bankbook)کے ذریعہ رقم ادا کی جائےگی۔ جو آپ کے نام پر ہے۔ اسلئے اگر آپ کو انڈسٹریل حادثہ کے باعث طبّی امداد کی ضرور ت ہے تو اس صورت میں آپ کی بنک بُک آپ کے پاس
بحفاظت موجود ہونی چاہئے۔ اگرمزدور کام کے دوران زخمی ہو جائیں اور علاج کی ضرورت ہو تو مالک اُسے ملازمت سے برطرف نہیں کر سکتا۔غیر ملکی مزدوروں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو انڈسٹریل حادثہ کے قانون کے متعلق نہیں جانتے اسی وجہ سے فیکٹریوں کے مالک جان بوجھ اُنہیں واپس بھیج دیتے ہیں۔ جبکہ قانون یہ ہے کہ مالک اُنہیں واپس نہیں بھیج سکتا۔ اور ملازمت بھی ختم نہیں کر سکتا۔ ایسے بہت سے لوگ ہیں کہ اگر خاندان کا کام کرنے والا فرد انڈسٹریل حادثہ میں موت کا شکار ہو جا ئے تو خاندا ن کے لوگ سہولتیں حاصل نہیں کر پاتے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ کوریا میں اس معامل کو کیسے حل کیِا جائے۔ اگر خدانخواستہ کوئی انڈسٹریل حادثہ کا شکار ہو جائے تو یہ نصیحت ہے کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کےلئے کسی کونسلنگ ادارہ سے رابطہ کریں کہ مَیں فلاں فلاں مسئلہ کا شکا ر ہوں۔
(2) آبادکاری کی تعلیماگر صنعتی حادثات کی وجہ سے پیش آنے والی معذوریوں میں مبتلا لوگوں کی تشخیص صنعتی حادثہ کی معذوری گریڈ 1 تا 14 کے ساتھ ہوتی ہے اور ان کی عمر 50 سال یا اس سے زیادہ ہے، تو وہ کوریا ورکرز کمپینسیشن اینڈ ویلفیئر سروس کے بحالی کی تربیت کے سینٹر میں پیشہ ورانہ تربیت کی خدمات حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ تربیت پانے والوں کو مفت کھانا اور قیام اور کچھ تربیت کے الاؤنس دیئے جاتے ہیں۔ تربیت کی نجی ایجنسیوں کے ذریعہ پیش کردہ پیشہ ورانہ تربیت کی خدمات کی کوریا ورکرز کمپینسیشن اینڈ ویلفیئر سروس کے ذریعہ بھی مالی اعانت کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ صنعتی حادثہ کی وجہ سے معذوری میں مبتلا ہوتے ہیں، تو پھر آپ ضرور دھیان سے پروگرام کی مراعات چیک کریں۔
(3) کام کی حفاظت
▶ بنیادی حفاظتی قواعد
حادثات کو روکنے کے لیے کام کی جگہوں اور آس پاس کی گزرگاہوں کو اکثر صاف اور منظم کرنا چاہیے۔ آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے گزرگاہوں سے تمام رکاوٹیں دور کی جانی چاہئیں جب کہ پھسلنے والے مقامات پر شناختی نشان لگانا چاہیے۔ کام کی جگہوں پر مندرجہ ذیل حفاظتی معیار کا ضرور خیال رکھنا چاہیے۔
پر خطر مواد کو زمروں میں تقسیم کرکے مخصوص مقامات پر مخصوص ڈبوں میں رکھنا چاہیے مزدور کام کے دوران ضرور محافظ کپڑے پہنیں اور وہ ورکشاپس پر سگریٹ نوشی اور کھانے سے باز رہیں گے۔ مزدور حفاظتی ہیلمیٹ اور بوٹ پہنیں گے اور دیگر محافظ گیئر استعمال کریں گے گھومتی ہوئی مشینری کو استعمال کرنے سے پہلے باضابطہ سوتی دستانوں کے بجائے حفاظتی دستانے ضرور پہنے جائیں۔ جب کاٹنے، پیسنے، یا مشین کے کام دھول اور ریزے کا سبب بنتے ہیں، تو محافظ چشمے ضرور استعمال کیے جائیں کیمیاوی مادے جیسے صاف کرنے یا چپکنے والے مادے کو استعمال کرنے کے لیے محافظ (گیس) ماسک ضرور استعمال کیا جائے/span> ہنگامی نکلنے کا دروازہ ہمیشہ دستیاب رہنا چاہیے مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کی کٹ اور آگ بجھانے والے آلات کے استعمال سے مکمل طور پر واقف ہونا چاہیے۔ مزدوروں کو انتباہی پیغامات جیسے حفاظتی یا سمتی نشانات سے مکمل طور پر واقف ہونا چاہیے۔ کھانے سے پہلے ہاتھ کو دھوکر صاف کرنا چاہیے۔
یہ نظام مزدوروں کےلئے ہیلتھ انشورنس، کام کےلئے صحت اور تحفظ کےلئے انشورنس، بے روزگاری کےلئے انشورنس اور نیشنل پنشن کی صورت میں عمل میں آتا ہے۔ یہ غیر ملکی مزدوروں کےلئے برابر لاگو ہوتا ہے۔
(1) ہیلتھ انشورنسیلتھ انشورنس کی سہولت اُس وقت ملتی ہے جب آپ کو طبّی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ مالک اور مزدور آدھی آدھی رقم ادا کرتے ہیں۔
(2) کام کےلئے صحت اور تحفظ کےلئے انشورنساس کے تحت اگر آپ کام کے دوران زخمی یا بیمار ہو جاتے ہیں تو آپ کو طبّی سہولتیں ملیں گی۔ اس کی فیس مالک ادا کریگا۔
(3) بے روزگاری کے لئے انشورنسبے روزگاری کےلئے انشورنس کی صورت میں آپ کو بے روزگاری کے دوران فوائد حاصل ہوں گے یعنی اگر آپ کا کام ختم ہو جائیگا اور جب تک کسی دوسری جگہ کام نہیں مل جاتا۔ کاروبار کا مالک اور مزدور آدھی آدھی فیس ادا کرتے ہیں۔ مزدور کےلئے ورک پرمٹ کی صورت میں بے روزگاری کے وقت کےلئے انشورنس کروانا ضروری ہے۔ اسی لئے اگر آپ نے 150دنوں تک کام کِیا ہے تو آپ بھی مزدور کے تحفظ کےلئے قائم کردہ مراکز میں بے روزگاری کے فوائد حاصل کرنے کےلئے درخواست دے سکتےہیں۔ لیکن یاد کھیں غیر ملکی مزدوروں کےلئے کورین کی نسبت کم فوائد حاصل ہوںگے۔ فی الحال اس میں شامل ہونا آپ کی مرضی پر انحصار کرتا ہے۔
(4) نیشنل پنشنیہ ایسا نظام ہے جو آپ کو ماہانہ پنشن دیتا ہے۔ اگر آپ 59 سال کی عمر تک اپنی تنخواہ میں سے کچھ رقم جمع کرواتے ہیں تو اس کے عوض آپ کو 60سال کی عمر سے پنشن جاری کی جائےگی۔ دورانِ ملازمت یہ رقم ہر ماہ آپ کی تنخواہ میں کاٹی جائے گی۔ ہر ایک غیر ملکی مزدور اس میں شامل نہیں ہو سکتا ۔ابھی تک جن ملکوں میں مزدور پرمٹ سسٹم رائج کِیا گیا ہے وہ 9ہیں(منگولیا، سری لنکا، انڈو نیشیا، اُزبکستان، چائنا، قازکستان، تھائی لینڈ، فلپائن اور کرگزستان) ان ملکوں کےمزدوروں کےلئے نیشنل پنشن میں شمولیت لازمی ہے۔ کیونکہ کوریااور اِن ممالک کے درمیان نیشنل پنشن کےلئے معاہدہ ہوا ہے۔ ان ملکوں میں سے 4ممالک سری لنکا، انڈو نیشیا، قازکستان، اور تھائی لینڈ کے لوگ چند شرائط کے مطابق کوریا چھوڑآنے کے بعد بھی پنشن کی رقم وصول کر سکتے ہیں۔
ایسےغیر ملکی جو کورین نیشنلٹی نہیں رکھتے وہ سوشل انشورنس کر وا سکتے ہیں(نیشنل پنشن، ہیلتھ انشورنس، مزدور انشورنس) اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ اسی لئے اسے سوشل انشورنس کا نام دیا گیا ہے۔ انشورنس کی رقم کمپنی تنخواہ میں سے کاٹ کر سوشل انشورنس کے انتظامیہ ادارہ کو ادا کرتی ہے۔
(2) مزدور ایکٹیہ وہ معاہدہ ہے جو مالک اور مزدور کے مابین تحریری طور پر ہوتا ہے۔ یہ وہ معاہدہ ہے جسے معاشی فلاح اور فروغ کےلئے اور مزدوروں کےلئے ایک بہترین معیار مقرر کر کے اُن کی روزمرہ زندگی کی بہتری کےلئے تیار کیا گیا ہے۔ مزدور کچھ خاص معاملات کی بنا پر رضامندی کا اظہار کرتا ہے مثلاً کام کی اُجرت، کام کی نوعیت۔مزدور ایکٹ کے کاغذات تیار کرنا مزدور کے حق میں بہتر ہے۔
(3) لیبر ایکٹ کے تحت مزدور کا تحفظ
• اسکا اطلاق تمام کاروباری حضرات اور کاروباری جگہوں پر ہوتا ہے جہاں کم از کم 5مزدور باقاعدہ کام کر رہے ہوں۔
• جہاں 4یا 4 سے کم مزدور باقاعدہ کام کرتے ہیں وہاں اس ایکٹ کی کاروباری شخص یا کاروبارہ کی جگہ پر صرف چند شقیں لاگو ہوتی ہیں۔
• ہر ماہ مقررہ تاریخ پر باقاعدگی سے پوری اُجرت دی جائے۔
• اگر مزدور اضافی کام ، نائٹ شفٹ یا چھٹی کے دن بھی کام کرتا ہے تو اضافی اُجرت (اضافی کام کےلئے50/100 اُجرت) کما سکتا ہے۔
• اگر مزدور کو ایک سال سے زیادہ عرصہ مسلسل کام کرتے ہوئے ہو گیا ہو تو ہو زیادہ اُجرت کا حق دار ہوگا۔
• اگر مزدور کو اُسکی اُجرت پوری نہیں مل رہی یا اُجرت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، مالک یا مینجر سے جھگڑا ہو جائے مقررہ وقت سے زیادہ کام کروایا جاتا ہو، ایک کام کے علاوہ دوسرا غیر متعلقہ کام جبراً کروایا جاتا ہو، تو ان صورتوں میں مزدور کے لئے کام میں بہتری لانے والے ادارے سے رابطہ
کریں(General Labor Counseling Center، فون 1350،1544-1350)
لیبر سٹینڈرڈ ایکٹ کے مطابق کام کی جگہ میں (ایک ہفتہ میں 40گھنٹے، یا ایک دن میں 8گھنٹے بریک ٹائم کے علاوہ) سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں۔ (ایک ہفتہ میں 12گھنٹے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے وہ بھی صرف مزدور کی رضامندی سے) لیبر ایکٹ کے مطابق کام کی جگہوں میں ایک ہفتہ 44 گھنٹوں اور دن میں 8گھنٹے بریک ٹائم کے علاوہ کام کرنے کی اجازت ہے۔ ایسی کام کی جگہیں جہاں بیس مزدوروں سے کم مزدور کام کرتے ہیں 2011 سے وہاں ہفتہ میں 40 گھنٹے کام کا دورانیہ مقرر کیا گیا ہے۔
(5) کام کی اُجرتمزدورں کےلئے قانون کے مطابق اُنکی کم ازکم اُجرت کی حد مقرر کی گئی ہے جسے‘‘ کم از کم اُجرتی نظام’’ کہا جاتاہے۔ تمام کاروباری لوگوں کو اس پر عمل در آمد کرنا ہوگا۔ ※ موجودہ مزدوری کی اُجرت 4,850 ون فی گھنٹہ، 36,640 ون فی دن، 957,220 ون فی مہینہ
(6) پنشناگر آپ مزدور ہیں تو آپ لیبر ایکٹ کے مطابق پنشن حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ ہفتہ میں 15 گھنٹے سے کم وقت کام کرتے ہیں تو آپ کےلئے پنشن کا نظام لاگونہیں ہوگا۔ جس جگہ 5یا اس سے زیادہ مزدور کام کرتے ہیں وہ پنشن کا حق رکھتے ہیں۔ آپ کو اس کام میں کم از کم ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہو۔
اس نظام کے تحت ایسا غیر ملکی جو کاروبار کرنا چاہتا ہے ۔ اور MOUکنٹریکٹ میں حصہ لینے والے 15ملکوں کے لوگوں کو کام پر رکھنے کےلئے رضامندی کا اظہار کرتا ہو(فلپائن،تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سری لنکا، ویت نام، منگولیا، ازبکستان، پاکستان، کمبوڈیا، چائنا، بنگلہ دیش، کرگزستان، نیپال، میانمر، مشرقی تیمور)۔
(1) غیر ملکی ملازموں کےلئے انتظامات کا طریقہملازمت کی مدت کا عرصہ 3سال ہے اورہر سال اس کی توسیع کروانا ضروری ہے۔ کاروبار کے مالک کو غیر ملکی مزدوروں کےلئے کنٹریکٹ کا معیاری منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔ کاروبار کے مالک کو مزدوروں کی اُجرت وقت پر دینے کی ضمانت اور اعتماد دینا ہوگا اور انشورنس کےلئے بھی مدد دینا ہوگی۔ قانونی طور پر کسی غیر ملکی شخص کی ملازمت کی جگہ کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ لیکن یہ 3صورتوں میں ممکن ہے۔ کاروبار کا دیوالیہ ہونے کی صورت میں اور مالک اور مزدور کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں۔ کاروبار کی جگہ کی تبدیلی کی صورت میں۔
(2) قانون کے مطابق حقوق کا تحفظصحت اور تحفظ انشورنس، کم مزدوری ، بنیادی حقوق جیسی سہولتیں کورین لوگوں کے مساوی نیشنل لیبر ایکٹ کے تحت مہیا کی جاتی ہیں۔
(3) احتیاطیںاپنا پاسپورٹ اپنے مالک کے سپرد نہ کریں۔ پاسپورٹ، رجسٹریشن، جہاز کی ٹکٹیں، مالک کے سپرد نہ کی جائیں اگروہ مانگیں تو بھی نہیں۔یا یقین دہانی کر لیں کہ وہ آپ کے تمام کاغذات کی حفاظت کریگا یا اُن کا غلط استعمال نہیں کریگا۔ بوقتِ ضرورت صرف کاغذات کی کاپیاں دیں۔ نوکری کی پیش کش کرنے والے ایجنٹوں سے باخبر رہیں۔
بہت سے ایسے دھوکے باز آپ کو ملیں گے جو آپ سے کمیشن کی بنیاد پر آپ کو نوکری کی پیش کش کریں گے۔ یاد رکھیں یہ غیر قانونی ہے۔ کمیشن لینایا نوکری لگوانے کے بعد ہر ماپہ تنخواہ میں سے کمیشن لینے کی صورت میں5 سال تک قید یا 30ملین ون تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
غیر ملکی لوگوں کےلئے ترجمہ کی مدد کےلئے مراکز Asian Migrant Worker’s Support Center (فون 031-475-1110 Uijeongbu Migrant Worker’s Support Center (فون 031-878-9111)