جب وطن چھوڑنے والے مندرجہ ذیل شرائط پوری کرتے ہیں، تو وہ مقامی امیگریشن آفس (☎1345) میں شہریت کے لیے درخواست دینے کے حقدار ہیں۔
مندرجہ ذیل مطلوبات کو ضرور پورا کرنا چاہیے۔ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صلاح کے لیے حقوق قومیت دینے والے افسران سے رابطہ کریں اور پھر دھیان سے مطلوبہ دستاویزات تیار کریں
① درخواست دہندہ پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصہ سے کوریا میں رہ رہا ہے۔
② وہ درخواست دہندہ تین سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک کوریا میں رہا تھا، جس کا باپ یا جس کی ماں کوریائی شہری تھا/تھی یا جس کے والدین کوریا میں پیدا ہوئے تھے۔
③ درخواست دہندہ کوریائی شریک حیات سے شادی ہونے کے دوران مسلسل 2 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک کوریا میں رہا ہے۔
④ درخواست دہندہ کا باپ یا اس کی ماں کوریائی شہری ہے۔
※ جب درخواست دہندہ کے باپ یا ماں کو کوریائی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، تو درخواست دہندہ اپنی عمر، شادی کی حیثیت، اور قیام کی مدت سے قطع نظر مخصوص حقوق قومیت دینے کے عمل کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
⑤ درخواست دہندہ نے ری پبلک آف کوریا کے لیے مخصوص تعاون دیا ہے۔
① شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا غیر ملکی کے رجسٹریش کا عمل مکمل کرنے کے بعد کوریا میں مسلسل 2 سال یا اس سے زیادہ عرصہ رہا ہے۔
② شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے نے 3 سال یا اس سے زیادہ عرصہ سے شادی شدہ ہونے کے دوران مسلسل 1 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک کوریا میں قیام کیا ہے۔
③ شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے نے کوریا میں 2 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک اپنی رہائش برقرار رکھی ہے، لیکن وہ کوریائی شریک حیات کی موت یا اس کے غائب ہونے کی وجہ سے یا ایسے دیگر اسباب سے شادی برقرار نہیں رکھ سکا جو اس سے منسوب نہیں ہیں۔
④ شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا/والی کوریائی شریک حیات کے ساتھ شادی سے پیدا ہونے والے نابالغ بچے کی پروش کرتا/کرتی ہے یا اس سے پروش کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
① حقوق قومی دینے کی درخواست اور دستاویزات جمع کرنا
-حقوق قومیت دینے کی درخواستیں صرف کوریا امیگریشن سروس آفس میں جمع کی جانی چاہئیں، جو کہ حقوق قومیت کے عمل کی انچارج ہے۔ کوریائی شریک حیات سے بھی درخواست جمع کرنے کے لیے مقامی امیگریشن آفس آنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
② حقوق قومیت دینے کی منظوری
منسٹری آف جسٹس سے حقوق قومیت دینے کی تحریری اطلاع موصول ہونے کے بعد، وطن چھوڑنے والے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے خاندانی رشتہ کو رجسٹر کرائے، اصل شہریت سے دستبردار ہوجائے، اپنی رہائش کو رجسٹرڈ کرائے، اور غیر ملکی کے رجسٹریشن کارڈ کو واپس کرے۔
③ اہلیت کا معائنہ اور انٹرویو
• درخواست دہندہ دستاویزی اور فیلڈ معائنوں اور انٹرویو کا سامنا کرے گا۔ اس عمل میں عام طور پر ایک سال سے زیادہ وقت لگتا ہے
• چوں کہ تحریری اطلاعات درخواست دہندگان کو عموما انٹرویو سے 2 سے 4 ہفتے قبل دی جاتی ہیں، اس لیے درخواست دہندگان اگر درخواست کے بعد نئی رہائش گاہوں میں منتقل ہوجاتے ہيں، تو وہ رہائش کی تبدیلی کی اطلاع اپنی مقامی کوریا امیگریشن سروس آفسز کو دیں گے۔
• شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے تحریری ٹسٹ سے مستثنی کیے جاتے ہیں۔ کوریائی شہریت حاصل کرنے کے لیے ان کی کوریائی زبان میں مہارت اور بنیادی معلومات کا امتحان لینے کے لیے ان کا انٹرویو لیا جائے گا۔
• ان درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو کے دو مزید مواقع دستیاب ہیں جو پہلے انٹرویو میں ناکام ہوگیے ہیں
④ خاندانی رشتہ کا رجسٹریشن
• شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے حقوق قومیت دینے کی تحریری اطلاع ملنے کے بعد ایک مہینہ کے اندر اتھارٹی (سٹی ہال، ڈسٹرکٹ آفس، یا ٹاؤن آفس) کے ساتھ انتظامی دفاتر میں اپنے خاندانی رشتوں کو رجسٹرڈ کرائیں گے
• ان کے خاندانی رشتوں کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے حقوق قومیت دینے کی تحریری اطلاع اور غیر ملکی کے رجسٹریشن کارڈ کی ضرورت پڑتی ہے
⑤ غیر ملکی شہریت سے دستبرداری
• وطن چھوڑنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ حقوق قومیت دینے کی منظوری ملنے کے بعد ایک سال کے اندر اپنے آبائی ممالک کے سفارت خانوں میں اپنی غیر ملکی شہریت سے دستبردار ہوجائیں۔ پھر وہ سفارت خانوں کے ذریعہ جاری کردہ دستبرداری کے سرٹیفیکٹ کوریا امیگریشن سروس کے پاس ضرور جمع کریں تاکہ وہ غیر ملکی شہریت سے دستبرادی کا سرٹیفکٹ حاصل کرسکیں۔
• اگر وطن چھوڑنے والے مقررہ مدت کے اندر دستبرداری کے سرٹیفکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو پھر ان کی کوریائی شہریت خود بخود منسوخ ہوجاتی ہے۔
• جب وطن چھوڑنے والا دستبرداری کا سرٹیفکٹ اس لیے حاصل نہیں کرسکتا ہے کیوں کہ اس کے آبائی ملک کا کوئی سفارت خانہ نہیں ہے یا آبائی ملک کے قوانین کے مطابق دسبرداری کا سرٹیفکٹ جاری نہیں کیا جا سکتا ہے، تو وطن چھوڑنے والا غیر ملکی شہریت سے دستبردار ہونے کے لیے ضمانت جمع کرے گا اور رہائش کے رجسٹریشن کو اطلاع دینے کے لیے عارضی دستبرداری کا سرٹیفیکٹ حاصل کرے گا۔
⑥ غیر ملکی کے رجسٹریشن کارڈ کی واپسی
• درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ باشندہ کے رجسٹریشن کے بعد 14 دنوں کے اندر اپنی حقوق قومیت دینے کی تحریری اطلاعات، خاندانی رشتہ کے سرٹیفکٹ، اور باشندہ کے رجسٹریشن کارڈز کے ساتھ مقامی کوریا امیگریشن سروس آفسز کو اپنے غیر ملکی کے رجسٹریشن کارڈز واپس کریں
⑦ باشندہ کا رجسٹریشن
• درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ رہائش کے رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے اور باشندہ کے رجسٹریشن کارڈز حاصل کرنے کے لیے مقامی انتظامی دفاتر میں حقوق قومیت دینے کی اجازت کی تحریری اطلاع کا خط، بنیادی سرٹیفکٹ، اور غیر ملکی شہریت سے دستبرداری کا سرٹیفکٹ لائیں۔
• باشندہ کا رجسٹریشن کارڈ دوبارہ جاری کرنا: جب باشندہ کا رجسٹریشن کارڈ گم ہوجائے، تو مقامی انتظامی دفاتر میں دوبارہ جاری کرنے کی درخواست اور شناختی فوٹو (پچھلے چھ مہینے میں لیا گیا 3 سینٹی میٹر x 4 سینٹی میٹر فوٹو) جمع کرنے کے بعد اسے دوبارہ جاری کیا جاسکتا ہے۔
• رہائش کے مقام کی تبدیلی: وطن چھوڑنے والا رہائش کے مقام کی تبدیلی کے بعد 14 دنوں کے اندر مقامی انتظامی دفتر کو اپنے نئے پتے کی اطلاع ضرور دے۔
حقوق قومیت دیئے جانے اور باشندہ کے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد، وطن چھوڑنے والا باشندہ کا رجسٹریشن کارڈ حاصل کرنے کا حقدار ہوجاتا ہے۔ باشندہ کا رجسٹریشن کارڈ کوریا میں شہریت کی تصدیق کرنے کے لیے ایک شناخت ہے۔ یہ انتظامی رپورٹنگ، عوامی دستاویزات کے اجراء، اور انتظامی خدمات کے استعمال میں شناخت کے لیے طلب کیا جاتا ہے۔ باشندہ کا رجسٹریشن کارڈ دوسرے شحص کو نہیں دینا چاہیے اور باشندہ کا رجسٹریشن نمبر دوسرے شخص کے سامنے ظاہر نہیں کیا جائے گا کیوں یہ زیادتی کے جرم اور شناخت کی چوری کا شکار بننے کے لیے وطن چھوڑنے والے کی غیر محفوظیت کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
※ اگر خط و کتابت کرنے والے باشندہ کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ دوسری جگہ رہتا ہے، تو باشندہ کا رجسٹریشن منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والوں کے قیام کی مستقل جگہ مندرجہ ذیل میں سے کسی صورت میں ختم ہوسکتی ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا دوبارہ داخلہ کی اجازت یافتہ مدت کے اندر کوریا میں دوبارہ داخل ہونے میں ناکام رہتا ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا بغاوت یا قومی سلامتی کے لیے خطرہ سے تعلق رکھنے والے جرم کا ارتکاب کرتا ہے
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا قتل، ڈاکہ، منشیات کے غیر قانونی کاروبار، قومی سیکورٹی قانون کی خلاف ورزی، زنا بالجبر، جنسی تشدد، یا جنسی ایذا رسانی کے جرم کا ارتکاب کرتا ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے نے جھوٹا یا ناجائز طریقہ استعمال کرکے قیام کی مستقل جگہ حاصل کی ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا جعلی شادی میں ملوث ہونے کی وجہ سے باہر ہوجاتا ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا جعلی پاسپورٹ یا دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرکے کوریا میں داخل ہوا ہے
※ جعلی شادی، شادی انجام دینے کی معتبر نیت کے بغیر شادی کا رجسٹریشن کرانے کی طرف اشارہ کرتی ہے، جو کہ فوجداری سزا کا سبب بنتی ہے۔ تاہم، اگر کوریائی شریک حیات شادی کرانے کی خدمات کے لیے ادائیگی کرتا/کرتی ہے، تو جعلی شادی کا حکم نہیں لگایا جاسکتا ہے
مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔ لوکل شہریت کےلئے مطلوبہ دستاویزات کے حصول کےلئے امیگریشن آفس (1345)سے رجوع کریں۔ اگر آپ مندرجہ ذیل صورتوں میں سے کسی ایک کے بھی اہل ہیں اور آپ کورین شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کورین شہریت جاری کرنے والے انچارج سے بات چیت کر کے نہایت احتیاط سے دستاویزات تیار کریں۔
ایسا غیر ملکی جو کوریا میں 5 سال سے زیادہ عرصہ سے رہ رہا ہو۔ ①
ایسے غیر ملکی جن کے والدین میں سے کوئی ایک کورین ہو، یاس کسی کورین سے شادی کے بعد بچہ کوریا میں پیدا ہوا ہو۔ اور 3 سال سے زیادہ عرصہ سے کوریا میں ہی رہایش پذیر ہو۔ ②
ایسے غیر ملکی جنہوں نے کسی کورین سے شادی کی ہو اور انہیں 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہو۔ ③
ایسا غیر ملکی جو بطور ماں یا باپ کوریا میں رہ رہا ہو۔ ④
اگر والدین میں سے کوئی ایک پیدایشی طور پر کورین ہو، تو ان کا بچہ چھوٹی عمر میں یا شادی کی عمر تک بھی کسی خاص مدت کی رہایش حاصل کرنے کےلئے شہریت کے حصول کےلئے اجازت کی درخواست دینے کا حقدار ہے۔ ※
ایسے غیر ملکی جو کوریا میں کسی کام میں حصہ دار ہیں۔ ⑤
ایسے غیر ملکی جو کوریا میں اپنی قانونی رہایش کے دو سال پورے کر چکے ہیں اور رجسٹریشن کی مُدت بھی پوری کر چکے ہیں۔ ①
ایسے غیر ملکی جن کی شادی کو تین سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔اور مسلسل ادھر ہی رہایش پذیر ہیں۔ ②
ایسے غیر ملکی جنہیں کوریا میں دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہو اور اُن کا کورین جیون ساتھی وفات پا چکا ہو یا جُدائی اختیار کر گیا ہو۔ یا کوئی اَور ازدواجی وجہ جس کا یہ ذمہ دار نہ ہو۔ ③
ایساغیر ملکی جن کے بچے کورین لوگوں سے شادی کر رہے ہوں اور وہ بچوں کی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہتا ہے ④
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے اگر کوریا میں کم سے کم دو سال تک قیام کرچکے ہیں اور مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کرتے ہیں، تو وہ حیثیت کی تبدیلی کے لیے درخواست دے کر قیام کی مستقل جگہ حاصل کرنے کے حقدار ہیں
درخواست دہندہ اپنے/اپنی کوریائی شریک حیات کے ساتھ شادی کا رشتہ برقرار رکھتا/رکھتی ہے۔ کوریائی شریک حیات کی وفات ہوگئی ہے یا عدالت نے اس کے غائب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ درخواست دہندہ نے ایسی وجہ سے اپنے/اپنی کوریائی شریک حیات سے طلاق لی ہے یا اس سے علیحدہ ہوا/ہوئی ہے جسے مصدقہ طور پر درخواست دہندہ سے منسوب نہیں کیا جاسکتا ہے۔ طلاق یا علیحدگی کے باوجود، درخواست دہندہ کوریائی شریک حیات کے ساتھ شادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے نابالغ بچے کی پرورش کرتا/کرتی ہے۔
(2) قیام کی مستقل جگہ کی درخواست کے لیے مطلوبہ دستاویزات
قیام کی حیثیت کی تبدیلی کے لیے درخواست (F-2 → F-5)
پاسپورٹ یا غیر ملکی کے رجسٹریشن کا سرٹیفکٹ
کوریائی شریک حیات کے خاندانی تعلقات کا سرٹیفکٹ اور باشندہ کے رجسٹریشن کی کاپی
※ جب کوریائی شریک حیات غائب ہوجائے یا اس کی وفات ہوجائے، تو عدالت کے غائب ہونے کے اعلان یا موت کے سرٹیفکٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ جب درخواست دہندہ کو طلاق پڑ چکی ہو یا وہ اپنے/اپنی کوریائی شریک حیات سے علیحدہ ہوچکا/ہوچکی ہو، تو عدالت کے تحریری فیصلے کی ضرورت پڑتی ہے جس میں صراحت کی جاتی ہے کہ طلاق یا علیحدگی کو کوریائی شریک حیات سے منسوب کیا جاتا ہے۔
پراپرٹی کی ملکیت کی تصدیق کرنے والے دستاویزات (مندرجہ ذیل میں سے کوئی)
- ڈپازٹ سرٹیفکٹ جو تصدیق کرتا ہے کہ درخواست دہندہ یا اس کے خاندان کے فرد کے پاس بینک اکاؤنٹ میں 30 ملین وون یا اس سے زیادہ ہے
- غیر منقولہ جائداد کے رجسٹر یا کرایہ پر دینے کے معاہدہ کی کاپی
- مستحکم آمدنی کی اسٹریم کی تصدیق کرنے والا دستاویز جیسے شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے یا شریک حیات کی ملازمت کا سرٹیفکٹ
آبائی وطن کے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ مجرمانہ ریکارڈ کا سرٹیفکٹ
کوریائی زبان میں مہارت کے ٹسٹ (TOPIK) کا اسکور یا کوریا امیگریشن اینڈ انٹیگریشن پروگرام (KIIP) کی تکمیل کا سرٹیفکٹ جو شادی کی وجہ سے منتخب وطن چھوڑنے والوں یا ان کے نابالغ بچوں کے لیے ضروری ہیں
50,000 وون کی پروسیسنگ فیس
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والوں کے لیے اپنی اصل قومیت سے دستبردار ہونا ضروری نہیں ہے۔ شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے، اپنے کوریائی شریک حیات سے طلاق لینے کے بعد بھی، مستقل طور پر کوریا میں قیام کرنے کے حقدار ہیں۔ شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے قیام کی مستقل جگہ حاصل کرنے کے تین سال بعد صوبائی انتخابات کے لیے ووٹ دینے کے حقدار ہیں شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے جب روانگی کے بعد ایک سال کے اندر دوبارہ کوریا میں داخل ہوتے ہیں، تو انہیں دوبارہ داخلے کا ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اگر مندرجہ ذیل صورتیں پیش آتی ہیں۔ منظوری لینے کےلئے مندرجہ ذیل چیزیں ضروری ہیں۔ ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گااورٹھہرنے کےلئے مشکل ہو جائےگی۔
مندرجہ ذیل صورتوں کے واقعی ہونے کے نتیجہ میں 14 دنوں کے اندر رجسٹریشن میں تبدیلی کی غرض سے امیگریشن آفس (1345) میں رپورٹ دینا ضروری ہے۔
رپورٹ کی وجوہات
- نام ،جنس ، تاریخ پیدایش یا nationalityکی تبدیلی کےلئے
- پاسپورٹ نمبر، جاری کردہ تاریخ یا expiration date میں تبدیلی کےلئے
- غیر ملکی تنظیم یا تنظیم کا نام تبدیل کرنے کےلئے
رجسٹریشن میں تبدیلی کی تحریر درخواست ①
پاسپورٹ اور رجسٹریشن کارڈ ②
تبدیلی کی یقینی دہانی کے کاغذات ③
رہایش گاہ کی تبدیلی کی تحریری رپورٹ ④
پاسپورٹ اور رجسٹریشن کارڈ ⑤
کسی بھی وجہ سے اگر غیر ملکی شخص کی رہایش گاہ تبدیل ہو گئی ہو تو اسے 14دنوں کے اندرBucheon City Hall (فون 032-320-3000) کو رپورٹ دینا ہو گی۔ یا امیگریشن آفس (1345) کو جگہ کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن دینا ہوگا۔
جس غیر ملکی کے پاس 90 دنوں سے زیادہ ٹھہرنے کا اجازت موجود ہے اور اسے کوریا سے باہر کسی ملک میں جانا درکار ہے تو دوبارہ داخلہ کےلئے امیگریشن آفس (1345) سےمنظوری لیں۔
روانگی سے پہلے دوبارہ داخلہ داخلہ کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ جاتے وقت جو مدت آپ نے امیگریشن آفس میں بتائی ہے اُس مدت سے اگر تجاوز کرتے ہیں تو آپ کا کوریا میں Stayختم ہو جائیگا ۔ بتائی ہوئی مدت کے اندر واپس آنا ضروری ہے۔
(2) دو اقسامسنگل ویزہ : ایک سال میں ایک دفعہ آ جا سکتے ہیں۔ Multiple ویزہ: دو سال میں دو مرتبہ آ جا سکتے ہیں۔
(3) مطلوبہ دستاویزات
دوبارہ داخلہ کی تحریری درخواست ①
پاسپورٹ اور رجسٹریشن کارڈ (اگر پہلے ہو چکی ہو) ②
ٹھہرنے کے مقصد کے کاغذات ③
سنگل ویزہ فیس: 30,000 ون اورmultiple ویزہ فیس: 50,000 ون ④
اگر کسی غیر ملکی نے کسی کورین سے شادی (F-2-1) کی ہے۔ تو دوبارہ داخلہ کا نظام قدرے آسان اور بہتر ہوگا۔ اگر آپ رجسٹریشن کےلئے امیگریشن آفس جاتے ہیں تو multipleداخلہ کی منظوری اور ٹھہرنے کےلئے مختلف مقاصد کا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ multipleدوبارہ داخلہ کی مدت زیادہ سے زیادہ 2 سال تک ہی ہوگی۔ اور فیس (50,000 ون)فری ہے۔
(جو غیر ملکی صرف 90دنوں کےلئے آئے ہیں وہ کسی دوسرے کام کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں)۔ اگر 90دنوں سے زیادہ عرصہ کےلئے ٹھہرنے کےلئے آئے ہیں اور ٹھہرنے کے مقصد کے ساتھ دوسرا کام بھی کرنا چاہتے ہیں۔ تو دوسرا کام کرنے سے پہلے امیگریشن آفس(1345) سے رابطہ کریں۔
جو سٹودنٹ پڑھنے (D-2)کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم (S-3) جاب کرنا چاہتا ہے۔ اگر کوئی مذہبی تعلیم (D-6)کےلئے مشنری بن کر آیا ہے اور اب یونیورسٹی میں پڑھانا (E-1)ہے۔
(2) مطلوبہ دستاویزات
ٹھہرنے کے مقصد کی منظوری کےلئے تحریری درخواست ①
پاسپورٹ اور رجسٹریشن کارڈ (اگر پہلے ہو چکی ہو) ②
ٹھہرنے کے مقصد کے کاغذات ③
فیس: 50,000 ون (D-2 پارٹ ٹائم جاب اور F-2 30,000 ون) ④
اگر کوئی غیر ملکی اپنے کام کو تبدیل کر کے کوئی اور کام کرنا چاہتا ہے ۔ تو کام تبدیل کرنے سے پہلے امیگریشن آفس(1345)سے اجازت لینا ضروری ہے ۔
اگر غیر ملکی شخص تھوری مدت کےلئے آیا ہے (C-2) اور کوریا میں مزید ٹھہرنا درکار ہے(D-8) اگر غیر ملکی شخص یونیورسٹی میں پڑھنے کےلئے آیا ہے (D-2) اور زبان سیکھنے کے بعد پڑھانا چاہتا ہے(D-4) غیر ملکی جو کام کی غرض سے آیا ہے اور کورین سے شادی ہونے کی صورت میں (F-2)
(2) مطلوبہ دستاویزات
ٹھہرنے کے مقصد کی منظوری کےلئے تحریری درخواست ①
پاسپورٹ اور رجسٹریشن کارڈ (اگر پہلے ہو چکی ہو) ②
ٹھہرنے کے مقصد کے کاغذات ③
فیس: 5,000 ون ④
اگر کسی غیر ملکی کو مزید ٹھہرنا درکار ہو تو مقررہ مُدت ختم سے ہونے سے2ماہ قبل امیگریشن آفس (1345) کو اطلاع دیں۔ مُدت کی تاریخ ختم ہونے کے بعد درخواست دینے کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اگر اطلاع کے بغیر زیادہ مدت ٹھہریں گے تو بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ ٹھہرنے کی منظوری کی آخری تاریخ تک مُدت میں توسیع کےلئے دستاویزات امیگریشن آفس میں جمع کروائے جا سکتے ہیں لیکن ایک دن بھی زائد ہونے کی صورت میں آپ کا ٹھہراؤ غیر قانونی تصور ہو گا اور آپ مشکلات کا شکار ہوںگے۔
(2) مطلوبہ دستاویزات
ٹھہرنے کی مدت میں اضافہ کےلئے تحریری در خواست ①
پاسپورٹ اور رجسٹریشن کارڈ (اگر پہلے ہو چکی ہو) ②
ٹھہرنے کے مقصد کے کاغذات ③
فیس: 3,000 ون ④
وپر صراحت کردہ دستاویزات کے علاوہ مندرجہ ذیل دستاویزات ضرور منسلک کرنا چاہیے۔
- کوریائی شریک حیات کے خاندانی رشتہ کا سرٹیفکٹ
- کوریائی شریک حیات کے باشندہ کے رجسٹریشن کی کاپی
اگر شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والا/والی اپنے کوریائی شریک حیات کے نامناسب سلوک کی وجہ سے رضامندی کے ساتھ طلاق لیتا/لیتی ہے، تو پھر طلاق کو واضح طور پر کسی مخصوص فریق سے منسوب نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے معاملے میں، ویزا میں توسیع دستیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ لہذا، وطن چھوڑنے والے کو کسی ماہر سے صلاح لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
شادی کی وجہ سے وطن چھوڑنے والے کے ذریعہ فائل کیے گیے طلاق کے مقدمہ کے دوران، ہر تین مہینے پر قیام کے ویزا کی تجدید کی جاتی ہے۔ جب کوریائی شریک حیات وطن چھوڑنے والے سے بدسلوکی کرتا/کرتی ہے یا نجی حوالہ واپس لیتا/لیتی ہے اس طرح کہ وہ حوالہ شریک حیات سے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے، تو وطن چھوڑنے والا مقامی وطن چھوڑنے والے کی خدمت کے مراکز، خواتین کے لیے مدد کے اداروں، اور کثیر ثقافتی خاندانی مراکز سے مشاورت کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔
غیر ملکی لوگوں کےلئے رجسٹریشن کی درخواست اور رجسٹریشن حاصل کرنے کےلئے رابطہ
The Immigration office of the Ministry of Justice : ☎1345, http://www.immigration.go.kr Incheon Immigration Office : ☎032-890-6300, Hang-dong 7ga, Jung-gu, incheon Metropolitan City
منسٹری آف جسٹس امیگریشن آفس مندرجہ ذیل خدمات انجام دیتی ہے: ویزہ کی توسیع، ٹھہرنے کے مقصد میں تبدیلی، ٹھہرنےکے مقصد کے علاوہ دوسری سرگرمیوں کی اجازت، کام کی جگہ کی تبدیلی، ٹھہرنے کی مدت کی توسیع، دوبارہ داخلہ کا اجازت نامہ، رجسٹریشن۔ یہ ادارہ غیر ملکی لوگوں کی رجسٹریشن کنٹرول کرتا ہے اورغیر قانونی طورپر زیادہ مدت تک رہنے والوں کو پکڑتا اور اُن کے ملکوں کو واپس بھیجتا ہے۔
(1) غیر ملکی لوگوں کی رجسٹریشن اور ٹھہراؤاس کو تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں: 90 دنوں کےلئے تھوڑی مُدت کا ٹھہراؤ ، 91 دنوں سے زیادہ مُدت کا ٹھہراؤ، اور مستقل ٹھہراؤ۔ 91 دنوں سے زیادہ ٹھہراؤ کی منظوری کےلئے 90دنوں کے اندر رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
(2) غیر ملکی لوگوں کو رجسٹریشن کارڈ دینے کا طریقہمتعلقہ آفس کی وجوہات کی بنا پر وقت میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ تاہم عموماً دستاویزات متعلقہ آفس میں جمع کروانے کے 10~7دن کے اندر رجسٹریشن کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے۔ رجسٹریشن کارڈ کے حصول کےلئے خود بھی آفس میں جا سکتے ہیں اور بذریعہ ڈاک بھی منگوا سکتے ہیں لیکن بذریعہ ڈاک منگوانے کےلئے ایڈوانس 3,000 ون ادا کرنا پڑیں گے۔